پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے اربوں روپے مختص

پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شامل،کیا کسانوں کااعتماد بحال ہوگا؟

تفصلات کے مطابق پنجاب کا بجٹ پیش کردیاگیا۔بجٹ میں کسان دوست اقدامات سے کسانوں کا اعتماد بحال ہوگا۔گندم کی خریداری نہ ہونے سے پریشان کسانوں کے لئے بجٹ میں اچھی خبریں سامنے آئی ہیں ۔بجٹ میں کسانوں کے لئے اربوں روپے کے نئے منصوبے شامل ہیں۔ حکومت پنجاب نے بجٹ میں کسان کارڈ کے لئے بھاری رقم مختص کردی ۔بجٹ میں گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے تیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

بجٹ میں کسانوں کیلئے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے نو ارب روپے مختص ۔ای مکانائزیشن ۔سٹرس ریسرچ۔سویابین پرموشن سمیت کئی نئے منصوبے بجٹ میں شامل ہیں ۔قومی جی ڈی پی میں 23فیصد زراعت کا شامل ہے جبکہ پاکستان کی کل افرادی قوت کا 37فیصد شعبہ زراعت سے وابستہ ہے۔ آیندہ مالی سال کے بجٹ میں  شعبہ زراعت کے لیے 64ارب 60کروڑ روپے مختص کردہیے گئے ۔کسان کا تحت پانچ لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے مالیت کے قرضے دئیے جائیں گے ۔

پنجاب کے بجٹ میں  میں 7000 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا جس سے 80لاکھ لیٹر ڈیزل اور  83 لاکھ بجلی کے یونٹس کی بچت ہوگی

پنجاب میں زراعت کی ترقی کےلئے مثالی اقدامات سے نہ صرف کسانوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ زرعی اجناس کی پیداوار ی لا گت میں بھی کمی ہوگی ۔

Back to top button