پوپ فرانسس کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا

مذہبی پیشوا اور بزرگان دین عام لوگوں کی نظر میں ہمیشہ ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی بھی عوام کو ان سے ملنے کا موقع میسر آتا ہے تو وہ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
اسی عقیدت کے اظہار میں بعض لوگ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہیں اور جس کا نتیجہ بدمزگی کی صورت میں نکلتا ہے۔اسی طرح کا ایک ناخوشگوار واقعہ اٹلی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر پیش آیا جب ایک عقیدت مندخاتون نے مسیحی پیشوا پوپ فرانسس سے اظہار تکریم کے لیے جارحانہ انداز اپنایا جو پوپ کو شدید ناگوار گزرا۔
Disgruntled Pope Francis pulls himself free from a woman's clutch in Vatican City https://t.co/2nap3R0iQ4 pic.twitter.com/f87A9belnn
— Reuters (@Reuters) December 31, 2019
نئے سال کے آغاز کے موقع پر پوپ فرانسس مسیحیوں کے مقدس شہر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مصافحہ بھی کر رہے تھے۔اس موقع پر پوپ فرانسس بچوں سے ہاتھ ملا کر دور جانے لگے تو ایک خاتون نے ان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا اور اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔پوپ فرانسس کو خاتون کی یہ حرکت شدید ناگوار گزری اور انہوں نے خاتون کی گرفت سے اپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے ان کے ہاتھ پر ایک تھپڑ رسید کردیا اور برہمی کا بھی اظہار کیا۔
اس واقعے سے قبل خاتون نے صلیب کا نشان بنایا تھا اور 83سالہ پوپ کا ہاتھ پکڑ کر ان سے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہی تھیں۔
