پہلا ٹی20،پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کوشکست دیدی

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان ویمنز ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا جو پاکستان ویمنز کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔
نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنزبنائے، پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی میڈی گرین نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ سوزی بیٹس نے 28 رنز اسکور کیے۔