پی ایس ایل 5:ہم تو کب سے تیار تھے آپ نے تیاری نہیں کی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں مداحوں نے مختلف خامیوں کی نشاندہی کی اور اتنے بڑے ایونٹ کے افتتاح کی تقریب میں میزبان اور فنکاروں کے پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر تنقید کی۔
پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی کلمات ماڈل احمد گوڈیل نے ادا کیے لیکن ان کے اندازِ بیان کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر تو لوگوں نے احمد گوڈیل کی میزبانی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔بعض صارفین نے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے احمد گوڈیل وزیراعظم عمران خان کا انداز بیان کاپی کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ بعض صارفین نے کہا کہ مائیک ہونے کے باوجود احمد گوڈیل بہت زیادہ چیخ کر بات کررہے تھے۔اس کے علاوہ شائقین نے اسٹیڈیم میں فن کا مظاہر ہ کرنے کیلئے آنے والے ڈانسرز اور ڈھول بجانے والوں کی غیر حقیقی پرفارمنس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔صارفین نے لکھا کہ ’صاف لگ رہا تھا کہ بیک گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے اور یہ سب لوگ صرف اداکاری کررہے ہیں، بہت ہی مصنوعی پرفارمنس۔
ہم تو کب سے تیار تھے آپ نے تیاری نہیں کی ، افتتاحی تقریب کا جب تقریباً ایک گھنٹہ گزر چکا تو شائقین کی ہمت جواب دینے لگی اور اس بار بھی بھڑاس نکالنے کیلئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button