پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں سندھ پولیس کی نفری طلب
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے پولیس کی نفری طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی ریلی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے متعلق متضاد دعوؤں کے نتیجے میں پیدا ہونےوالی صورت حال کو بہتر طور پر کنٹرول کرنے کےلیے وفاق نے سندھ حکومت سے نفری طلب کرلی ہے۔
وفاق کی درخواست کے جواب میں کراچی سے اسلام آباد کےلیے سندھ پولیس کے اہلکار اسپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ کردیے گئےہیں۔ٹرین کراچی سے اسلام آباد کےلیے گزشتہ رات روانہ ہوئی۔
سندھ حکومت کی جانب سےایک ہزار کےقریب پولیس اہلکاروں کو اسپیشل ٹرین کےذریعے اسلام آباد روانہ کیاگیا ہے۔ اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل ہے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد میں پیدا ہونےوالی صورت حال کے باوجود سندھ کے مختلف شہروں میں صورت حال کنٹرول میں ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے آنےوالا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جس کےبعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات آرہی ہیں۔ ایسی صورت حال میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنےسامنے ہیں۔
لاہور میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیا گیا