پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 20 روز میں انتخابات کرانے کا کہا جس پر ہم نے آرڈر کے تحت الیکشن کرائے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا چیئرمین کا عہدہ 5 سال اور پینل کا 3 سال کا الیکشن ہوتا ہے، جہاں بلامقابلہ الیکشن ہوتا ہے وہاں ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، عام انتخابات بھی بلامقابلہ ہوتے ہیں، بلامقابلہ الیکشن غیر قانونی نہیں اور اس کے لیے ووٹنگ کی ضرورت بھی نہیں۔

Back to top button