پی ٹی آئی کو روکنا آئین،قانون،جمہوریت کےلیے ضروری ہے : رانا ثناء اللہ
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں جو کچھ ہورہا ہے یہی مسئلہ ہے۔ پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کےلیے ضروری ہے، پی ٹی آئی کسی کےوجود کو تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نےکہا کہ پاناما میں نوازشریف کو نااہل کیا گیا،ملک معاشی طور پر مفلوج کیاگیا، یہ سب کس نےکیا؟ اسٹیبشلمنٹ نے بھی کیا،کندھا عمران خان نے پیش کیا۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نےسیاسی جماعت کے طور پر نہ حکومت میں رویہ اپنایا، نہ اپوزیشن میں،پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں۔
رانا ثناء اللہ نےکہا کہ کبھی شارٹ مارچ،کبھی لانگ مارچ،کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ،کبھی حکومت توڑدی،پی ٹی آئی ملک میں انارکی،تشدد اور افراتفری چاہتی ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نےکہا کہ پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کےلیے ضروری ہے، پی ٹی آئی کسی کےوجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کسی کےساتھ بیٹھنے کوتیار نہیں،اس کا رویہ قابلِ برداشت نہیں، یہ کسی طور پر جمہوری رویے پر نہیں آئےگی۔