پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان سے ملحقہ راستے کنٹینرز لگاکر بند کردیے گئے

لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کےباعث  مینار پاکستان اور اس کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگاکر مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

لاہور شہر کےداخلی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیےگے ہیں اور مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ امن و امان کی صورت حال خراب کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کےخلاف سخت ایکشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے آج دوپہر 2 بجے مینار پاکستان پر احتجاج کا اعلان کیاہے۔

دوسری جانب لاہور میں داخل ہونےوالے تمام  راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ قصور،ٹھوکر نیاز بیگ، کاہنہ نو اور کینال سے مینار پاکستان جانےوالے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کےجلسہ کے باعث شہریوں نے اپنی سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔

PTIکی بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت

Back to top button