چور،لیٹرے ملک کولوٹ کر کھا گئے،اعمال عوام کے سامنے ہیں،آئی پی پی

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ چور اور لٹیرے حکمران ہمارے ملک کو لوٹ کر کھا گئے، سندھ کا حال یہ ہے کہ وہاں ایک ہی ندی سے کتے اور انسان کے بچے پانی پیتے ہیں، جن کو ہم نے ایماندار سمجھا اُن کے کرتوت عوام کے سامنے ہیں۔
عبدالعلیم خان کہنا تھاکہ اگر ہمیں حکومت میں آنے کا موقع ملا تو امیروں کیلیے بجلی کی قیمت دگنی کر کے غریب کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے فری بجلی ملے گی، موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول ملے گا جبکہ نوجوانوں کو بلاسود قرض دیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا کہ سب ملکر ملک کو سنبھالیں گے تو ہی پاکستان کی قسمت بدلے گی، ہم حکومت میں آکر ایسے سرکاری اسپتال بنائیں گے کہ لوگ باہر سے معیار دیکھنے آئیں گے اور پاکستان کو دنیا بھر میں مثالی زرعی ملک بنائیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے بانی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا مگر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، تمام بچوں کو یکساں معیار تعلیم لنا چاہیے، ہم اب بہترین پاکستان بنائیں گے۔