چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلےگئے جہاں وہ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرۂ عدالت نمبر ایک میں منتقل ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کےدوران فیصلے لکھیں گے۔

26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج


یاد رہے  کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

نئے چیف جسٹس کے تقرر کےلیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔

دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کےلیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے ہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھاگیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کےنام نئے چیف جسٹس کےلیے مانگے گئے تھے ۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کےبعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائےگی۔

سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلےنمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرےنمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

Back to top button