چینی وزیراعظم کادورہ پاکستان،قرضےکی ری پروفائلنگ کاامکان
چینی وزیراعظم کادورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے15ارب40کروڑڈالرز قرضےکی ری پروفائلنگ کاامکان ہے۔
چینی وزیراعظم کےمتوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم اویو پردستخط کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےسی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویزدی ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ سےپاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائےگا۔
ذرائع نےبتایاکہ ادائیگی میں5سال توسیع سےادائیگی کا حجم15.4ارب سےبڑھ کر 16.62 ارب ڈالرزہوجائےگا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کاپرائیویٹ پاورانفراسٹرکچر بورڈاورچینی کمپنیاں ایم اویو پر دستخط کریں گی۔ ذرائع کا کہناہےکہ ڈیٹ ری پروفائلنگ میں3سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنےکی تجویزبھی شامل ہے۔ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یوکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔
پی ٹی آئی کا پنجاب،اسلام آباد میں مزید مظاہروں کافیصلہ
خیال رہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس15اور16اکتوبرکو اسلام آباد میں ہوگاجس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔یہ11سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔