چین میں چاقو بردار نوجوان کا راہگیروں پر حملہ
چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
چین میں عمومی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں اس لیے عام شہریوں کی اسلحے کی خریداری ممکن نہیں۔ اسلحہ نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہیں۔پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کیئے۔