ڈرون کے حکم پرویڈیو بناسکتے ہیں

ڈرون اب بڑے پیمانے پر فلمبندی یا ویڈیو سازی میں استعمال کرتے ہیں لیکن اب بھی وہ ڈرون کو ہدایات دینے سے قاصر تھے لیکن اب یہ ممکن ہے کہ ایک لفظ سے ڈرون کو بہتر منظر کی عکسبندی کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔لیکن یہ کیسے ہوتا ہے؟ تصور کیجئے کہ جیسے ہی آپ ڈرون کو جذباتی (ایکسائٹنگ)، پرسکون ( کام)، تفریحی (انجوائے ایبل) اور اعصاب شکن (نرو ریکنگ) کے الفاظ کہتے ہیں تو وہ اپنی رفتار، زاویوں، اڑنے کے راستے اور ویڈیو کو اسی لحاظ سے مرتب کرتا ہے. اس طرح مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے وہ بہترین اور حسبِ خواہش مناظر بناتا ہے۔ اس تحقیق کا خلاصہ 2021 کی بین الاقوامی روبوٹ اور آٹومیشن کانفرنس میں پیش کئے گئے ہیں۔اب اسی بنیاد پر ایک ماڈل بنایا گیا اور مصنوعی ذہانت کے پروگرام کو سکھایا گیا کہ وہ ہدایت کے تحت ایسی ہی ویڈیو بنائیں۔ اس طرح دلچسپ ویڈیو کہنے پر ڈرون ویسی ہی ویڈیو شوٹ کرتا ہے۔