کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.70 ریکارڈ

کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.70 ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 446 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 8.70 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کا بتاناہےکہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.26 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر سندھ بھر میں 11852 ٹیسٹ کے نتیجے میں 545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور صوبے میں مجموعی شرح 4.60 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

Back to top button