کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی میچ کے بعد کچرا اُٹھانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان سپرلیگ2020 میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اسٹیڈیم سے کچرا چن رہے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ روز پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس کے بعد آفیشلز اور کھلاڑی پانی کی بوتلیں پھینک کر چلے گئے تھے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ویڈیو سب کےلیے ایک سبق بھی ہے۔
صارفین کی جانب سے ڈین جونز کی ویڈیو کو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔
کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانیوں کو شرم دلاتے ہوے پاکستانی نوابوں کا پھیلایا ہوا گند گڑاؤنڈ سے اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہا ہے اس کو شرم آ گئی لیکن پاکستانیوں کو نہیں آئی
ثناء فاطمہ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانیوں کو شرم دلاتے ہوئے پاکستانی نوابوں کا پھیلایا ہوا گند گراؤنڈ سے اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہا ہے اس کو شرم آ گئی لیکن پاکستانیوں کو نہیں آئی‘۔
https://twitter.com/MOOSA_PATRIOT/status/1230963647695818752?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F214813-
ہماری قوم اتنی بے حِس اور اتنی بے شرم ہو چُکی ہے کہ ہماری حالت کو دیکھ کر ایک انگریز جو ہمارا مہمان ہے اس کو شرم آ گئی۔
اسلام صفائی کا درس دیتا ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے ارشاد فرمایا ہے راستے گندگی (یا تکلیف کی چیز کو) دور کردینا بھی صدقہ ہے
عثمان عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’کراچی کنگز کا کوچ کچرا اٹھاتے ہوئے، ہماری قوم اتنی بے حِس اور اتنی بے شرم ہو چُکی ہے کہ ہماری حالت کو دیکھ کر ایک انگریز جو ہمارا مہمان ہے اس کو شرم آ گئی، اسلام صفائی کا درس دیتا ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے ارشاد فرمایا ہے راستے گندگی (یا تکلیف کی چیز کو) دور کر دینا بھی صدقہ ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پاکستان ہمارے گھر کی مانند ہے، جیسے ہمیں اپنے گھر کے اندر کی صفائی کا خیال رہتا ہے ایسے ہی گھر سے باہر بھی صفائی کی عادت کو اپنانا ہو گا، کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اسٹیڈیم سے کچرا اٹھاتے ہوئے، پاکستانیوں! ان مہمانوں سے کچھ سیکھو، اپنے ملک کو صاف رکھو‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button