ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج

قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کےخلاف کراچی کے قائد آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ماہ رنگ بلوچ کے خلاف قائد آباد پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں دہشت گردی اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ایف آئی آر کےمطابق ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کارہے۔ جو بلوچستان کےپڑھے لکھے نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے۔

ایف آئی آر کےمطابق ماہ رنگ بلوچ جلسوں اور ریلیوں کی آڑ میں دہشت گردوں کی نقل حرکت کرواتی ہے۔ایسے لوگ پڑوسی ملک اور دشمن عناصر سےرابطوں میں ہیں۔مدعی نے الزام لگایاکہ ماہ رنگ غیر ملکی دشمنوں سے ٹارگٹ لےکر آتی ہیں اس کےبعد دہشت گردی بڑھ جاتی ہے۔

قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ماہ رنگ کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا

یاد رہے کہ کچھ روز قبل قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کےمطابق ماہ رنگ بلوچ غیر ملکی ایئر لائن سے امریکہ جانےکی خواہش مند تھیں۔ ذرائع کےمطابق ماہ رنگ بلوچ کو نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونےکے باعث روانگی سے روکا گیا تھا۔

ماہ رنگ بلوچ  کا رد عمل

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایئرپورٹ پر روکے جانے سےمتعلق ماہ رنگ بلوچ نے کہا تھا کہ امریکا میں ٹائم میگزین گالہ میں شرکت کےلیے امریکا جانا طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا، ٹائم میگزین کی 100 بااثر ابھرتی شخصیات کی فہرست میں مجھ سےدیگر نامور لیڈرز کا نامزد کیاگیا تھا۔

قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ نےکہا تھا کہ مجھے بغیر کسی قانونی جواز کے ایئرپورٹ پر روک لیاگیا اور کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی جو میرے بنیادی اور آزادنہ سفر کے حقوق کے خلاف وزری ہے۔

Back to top button