کرونا سے مزید 47 اموات، 2545 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد:عالمی وبا کرونا وائرس سے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ، ملک میں کرونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 689 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں کرونا کے مزید 2 ہزار 545 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 336 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح5.20 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 15 کروڑ 24 لاکھ 8 ہزار 785 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 111، اسلام آباد میں 84 ہزار 83، بلوچستان میں 28 ہزار 588، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 163 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 42 لاکھ 9 ہزار 460 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 68 لاکھ 67 ہزار 90 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 550 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 91 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ 74 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 28 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کرونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 838 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 12 ہزار 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 37 ہزار 498 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 58 لاکھ 29 ہزار 724 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 413 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 55 لاکھ 151 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر اور 50 ہزار 367 ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں 58 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 278 ہے۔ برطانیہ میں 52 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 530 اموات ہوچکی ہیں۔
کرونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

Back to top button