کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور 13 جولائی 1931 کے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب ڈوگرا مہاراجہ کے فوجیوں نے پرامن کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔
This indomitable spirit of resistance remains alive as Kashmiri men & women continue to fight illegal Indian Occupation. Pakistan stands with the Kashmiris in their just struggle & will not compromise till they get their right to self determination guaranteed by UNSC resolutions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2021
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے، ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ ہے۔
We stand with Kashmiris on Kashmir Martyrs’ Day & pay tribute to 22 Shuhada of 13July1931, martyred when the Dogra Maharaja's soldiers fired on peaceful protestors. Kashmiris' struggle against tyranny & illegal Indian Occupation is steeped in a history of resistance & sacrifice.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2021
وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری مرد اور خواتین جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کی منصفانہ جدوجہد میں کھڑا ہے اور جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا۔