کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی کورونا سے صحت یاب ہوگئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں انور علی نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، دعا کرنے پرسب کا شکریہ کرتے ہیں۔
واضح رہےکہ انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں، کراچی میں قرنطینہ کے دوران ان کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوئے تھے۔
کرکٹر نے عوام سے کورونا ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کرانے کی بھی اپیل کی۔

Back to top button