کرونا وائرس: دنیا میں 18 کروڑ 72 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ 42 ہزار 981 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 12 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کرونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 22 ہزار 821 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 8 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 8 ہزار 72 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 32 ہزار 949 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 58 لاکھ 8 ہزار 383 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 321 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 54 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر اور 50 ہزار 192 ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں 57 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 253 ہے۔ برطانیہ میں 50 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 399 اموات ہوچکی ہیں۔کرونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کرونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

Back to top button