کورونا ویکسین لگوانے پر خاتون نے بینائی واپس آنے کا دعویٰ کردیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ متھورا بائی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے بعد ان کی کھوئی ہوئی بینائی واپس آگئی ہے۔

ملک میں ویکسین کو لے کر لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیاں تاحال اختتام پذیر نہیں ہوسکی ہیں، بھارت میں عالمی وبا کی دوسری لہر کی بگڑتی صورتحال کے باوجود بھی لوگ ویکسین نہیں لگوارہے۔

تاہم مہاراشٹرا کی رہائشی متھورا بائی کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھوں کی بینائی موتیا کے سبب چلی گئی تھی اور وہ گزشتہ 9 سالوں سے اپنی زندگی اندھیرے میں گزار رہی تھیں۔

خاتون کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق کووڈ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے کے بعد ان کی ایک آنکھ کی بینائی 30 سے 40 فیصد تک واپس آچکی ہے۔

Back to top button