کپاس کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ

ملک بھر میں رواں سال کپاس کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، 15 نومبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار 68 لاکھ 50 ہزار گانٹھوں تک ریکارڈ کی گئی ، سالانہ پیداوار میں 70 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، کاٹن جننگ کمپنیوں نے 40 لاکھ گانٹھیں وصول کیں۔

پنجاب میں اب تک 34 لاکھ 10 ہزار گانٹھیں کپاس پیدا ہوچکی ہے جبکہ سندھ میں بھی کپاس کی پیداوار 34 لاکھ 40 ہزار رہی تاہم پنجاب کے اسٹیک ہولڈرز نے کپاس پیداوار 51 لاکھ 48 ہزار گانٹھیں بتائی ہے۔

زراعت محکمہ کے مطابق گانٹھوں‌ کے وزن میں فرق بنیادی طور پر اس کی پیداوار میں خلل ڈالتا ہے۔ کچھ ملز مالکان بھی کپاس پیداوار کی تعداد کو کم ظاہر کرتے ہیں ، گزشتہ سال پنجاب میں 50 لاکھ40 ہزار گانٹھیں کپاس پیدا ہوئی جوکہ پی سی جی اے کے مطابق 35 لاکھ ظاہر کی گئی ۔

Back to top button