کینیڈا میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر رواں ماہ کا تیسرا حملہ

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر نامعلوم حملہ آوروں نےبوتل بم پھینکا جس سےآگ بھڑک اٹھی۔عمارت سے 50 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں بوتل بم گرا وہاں قالین، پردوں اور دروازے میں آگ بھڑک اُٹھی اور سامان مکمل طور جل کر خاکستر ہوگیا۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں رواں ماہ یہودیوں پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل دو یہودی اسکولوں پر فائرنگ کی گئی تھی اور ایک عبادت گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

Back to top button