کینیڈا کا بھی امریکا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین  درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب کینیڈا نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پراضافی  ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا  ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ 155 ارب ڈالر کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے، ہمارے ٹیرف اس وقت تک رہیں گے جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔

انہوں نےکہاکہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور روس کےساتھ مثبت تعلقات کی بات کررہا ہے، کینیڈا یہ کیس عالمی تجارتی تنظیم میں دائر کرے گا۔

شام میں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے 13 کلومیٹر غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا

 

جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدرکو پیغام میں کہاکہ ہمیں مل کرشمالی امریکا میں خوشحالی کیلئےکام کرنا چاہیے، ہم دوستوں کی لڑائی ہمارے دشمن دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اورکینیڈین حکام کےدرمیان صدر ٹرمپ کےنافذ کردہ ٹیرف میں کمی یا خاتمےپربات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے امریکی اخبار کابتانا ہےکہ امریکا اور کینیڈاکےدرمیان معاہدہ ہو سکتا ہے ۔

Back to top button