گجرات یونیورسٹی کی طالبہ کی دریائے چناب میں کود کر خودکشی

گجرات یونیورسٹی کی طالبہ نے دریائے چناب میں کود کر جان دے دی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماہی گیروں نے لڑکی کو دریا میں ڈوبتے ہوئے دیکھا تو جان بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لڑکی کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔