گنڈاپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی : عاطف خان

سینئر رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کا کہنا ہے کہ وزیر علیٰ خیبرپختونخوا علی  امین گنڈاپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جا کر کرنا کیا ہے۔ اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کر رہا ہے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی عاطف خان نے کہا تھا کہ اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کر رہا ہے،اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے وہ باتیں کرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں، ہو سکتا ہے کچھ میرے ہی دوست ہوں جو دونوں کے قریب ہوں، ہو سکتا ہے دونوں میں کچھ چیلنجز کےذریعے بات چیت چل رہی ہو۔

پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال

اب کارکن مایوس ہے

عاطف خان نے کہا کہ بتانا چاہتا تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دیناہے، اب کارکن مایوس ہے، علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جاکر کرنا کیاہے، لیڈرز مکس سگنلز دیں تو کارکنان کنفیوژ ہوتےہیں۔

پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا

عاطف خان کا کہنا تھاکہ ڈیل ذات کےلیے ہوتی ہے اور راستہ ملک کےلیے ہوتا ہے، کسی نہ کسی اسٹیج پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا، اگر کوئی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے تو یہ ختم نہیں ہو گی۔

Back to top button