گوگل میپس میں نئی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئی

گوگل کی مقبول ترین سروس میپس کو روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔اس سروس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے راستوں کو سمجھنے یا وہاں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔اب کمپنی کی جانب سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔تبدیلی کے باعث گوگل میپس سروس بیشتر افراد کو پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آنے لگی ہے۔جی ہاں واقعی گوگل نے میپس کے اندر استعمال ہونے والے رنگوں کو تبدیل کیا ہے۔
تبدیلی کے بارے سب سے پہلے ستمبر میں رپورٹ سامنے آئی تھی مگر اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے گوگل میپس کے رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

Back to top button