ہائیکورٹ کا 34بلوچ طلبہ کی آج ہی شناخت پریڈ کاحکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے گرفتار 34بلوچ طلبہ کی آج ہی شناخت پریڈ کاحکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بلوچ مظاہرین کی گرفتاریوں اوراحتجاج کا حق دینےسے متعلق کیس کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ایک بلوچ رہنماڈاکٹرظہیرابھی تک لاپتہ ہیں۔
آئی جی آفس نے جواب جمع کرایا کہ بلوچ رہنماڈاکٹرظہیر جیل میں ہیں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے کی وجہ سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزیدسماعت29دسمبر تک ملتوی کردی۔