ہیٹی، صدر کے قتل کے الزام میں امریکیوں سمیت 17 مشتبہ افراد گرفتار

ہیٹی میں صدر کے قتل کے الزام میں 2 امریکیوں سمیت 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جووینل موئز کے قتل کے الزام میں ہیٹی حکام نے غیرملکیوں کو ملوث قرار دیا تھا اور جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیاہیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا
ہیٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ہیٹی کے صدر جووینل موئز کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا، حملے میں خاتون اول بھی زخمی ہو گئی تھیں