انٹربینک میں ڈالر 287 روپے کی سطح پر آ گیا
آرمی چیف کے ہنگامی اقدامات کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 70 پیسے کا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 290 روپے پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46 ہزار 323 پر بند ہوا ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 365 پوائنٹس تک گر گیا۔
۔
