آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں

نگران حکومت نے ملک میں آئی ٹٰی کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کے موقع پر کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، آپ سب پاکستان کا سرمایہ ہیں جو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آپ سب طالب علموں کی ذمے داری ہے کہ آپ اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں، فارغ التحصیل طلبہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں گے، پاکستان کو آپ کی سکلز اور کریٹیوٹی کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایک منفرد محلِ وقوع پر واقع ہے، حکومت ملک کی معاشی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے، سی پیک سے پاکستان نے ترقی کے منازل طے کی ہیں، نگراں وزیرِاعظم انوار الحق نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی ترقی کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
