بنگلہ دیش میں ڈینگی خطرناک شکل اختیار کرگیا

ڈینگی وائرس نے پاکستان کے بعد دیگر ممالک کا رخ کرلیا ہے، بنگلہ دیش میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مقامی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیاری نہیں تھی جس وجہ سے وائرس انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے۔

غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، اس وقت اب تک ڈینگی کی یہ سب سے خطرناک صورتِ حال ہے جس میں حالیہ ہفتوں میں تقریباً ایک ہزار لوگ جان سے جا چکے ہیں۔

Back to top button