بھارت نےسری لنکا کوشکست دیکرویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا

بھارت سری لنکا کو شکست دیکرویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا، بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے فائنل میں سری لنکن ویمنز ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی۔
سلہٹ میں کھیلے جانے والا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکن ویمنز نےپہلےبیٹنگ میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 65 رنزبنائے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے66 رنزکاہدف 9ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔
بھارتی ٹیم کی کھلاڑی سمرتھی مندھانا نےناقابل شکست 51 رنز بنائے،سری لینا کی اینوکا راناویرا اور کویشا دلہاری نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی ویمنز ٹیم کی جیت پر آل راؤنڈر ہادرک پانڈیا نے ٹوئٹ کی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
