بیٹے اور بہو میں طلاق کی افواہوں میں زیادہ اذیت مجھے اٹھانا پڑی

اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بیٹے اور بہو کی طلاق کی افواہوں میں سب سے ذیادہ اذیت مجھے اٹھانا پڑی ہے ، لوگوں نے میرے کردار پر تنقید کی ، مجھے گندی گالیاں دیں جس کی وجہ سے میں ڈپریشن میں رہی ۔
صبا فیصل حال ہی میں نعمان اعجاز کے پروگرام جی سرکار میں شریک ہوئیں تھیں جس میں بیٹے کی مبینہ طلاق سے متعلق تنقید پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، میاں بیوی کی کوئی بات ہوجاتی ہے کسی نے کمنٹ کیا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں تو میری بہو نے جواب دے دیا کہ یہ تو آپ ان سے پوچھیں۔
https://www.instagram.com/p/CUAwwW-BtV5/?utm_source=ig_web_copy_link
صبا فیصل نے مزید کہا کہ ‘بس اس نے یہ کہا اور لوگ پاگل ہوگئے کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے، علیحدگی ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس وجہ سے سب سے زیادہ گالیاں جو مجھے پڑگئیں کہ یہ ڈراموں میں جیسی ساس ہیں اصل زندگی میں بھی ویسی ساس ہیں، انہوں نے بیٹے کا گھر تڑوادیا’۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہ ان کی بیٹی گھر میں بیٹھی رہتی ہے بہو کو گھر سے نکال دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘لوگوں نے گالیاں، بددعائیں دیں، میرا دل ایسا اچاٹ ہوا کہ میں نے سوشل میڈیا کو بس چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ ان کے بیٹے سلمان فیصل اور نیہا ملک نے دو سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد جولائی میں صبا فیصل کی جانب سے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ بہو کے بغیر تصویر شیئر کیے جانے پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کی بہو کی طلاق ہوگئی۔
