سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔

میر ظفراللہ خان جمالی کو چند روز قبل دل کے دورہ پڑنے کے باعث راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم اے ایف آئی سی کے سی سی یو بیڈ 19 پر زیر علاج تھے۔ سینیٹر ثنا جمالی نے سابق وزیراعظم ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
تعزیتی پیغامات
وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیرا عظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا.
Saddened to hear of the passing of Mir Zafarullah Khan Jamali. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2020
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کے وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں ۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) December 2, 2020
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے بھی سابق وزیرا عظم کے انتقال پر تعزیتی ٹوئٹ کیا۔
Inna Lillahe Wa Inna Ilaihe Raje'oon. Saddened to hear about the demise of former PM, Mir Zafarullah Khan Jamali. May Allah give him the highest ranks in heaven & may He give the bereaved family patience to bear the loss. Ameen
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) December 2, 2020
واضح رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی ملک کے 15ویں وزیر اعظم رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.
مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے والی میر ظفراللہ خان جمالی 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔
خیال رہے کہ دل کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
جس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کردیا تھا۔
