سری لنکن انڈر19کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی

سری لنکن انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 294 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کی جانب سے سانتھ جے وردھنے 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روساندا گاماگے 66 اور پلندو پریرا 47 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے عبید شاہ، محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
