سنیتا مارشل نے بدتمیز ماڈلز کو کھری کھری سنا دیں

اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ماڈلز کے بدتمیز ہونے کے تصور میں کوئی سچائی نہیں ہے، نہ ہی ماڈلز گالیاں دیتی ہیں، بلکہ جھوٹے تصورات ہیں۔حال ہی میں ’’مزاحیہ پروگرام حد کر دی‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ ماڈلز کے بارے میں لوگوں نے بہت غلط باتیں بنائی ہوئی ہیں، نہیں معلوم کہ ایسی باتیں کون پھیلاتا ہے، سنیتا مارشل ماضی کی نامور ماڈلز میں سے ایک ہیں، بہترین ماڈلنگ کے حوالے سے انہیں ماضی میں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔پروگرام کے دوران سنیتا مارشل سے اداکاروں کے درمیان طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک وقت میں بالخصوص شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔ماڈؒل کے مطابق میرے خیال میں ایک بُرے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے کہ انسان الگ ہو جائے، شادی سے قبل نہیں معلوم ہوتا کہ آپ کی ہونے والے شریک حیات سے اچھے تعلق قائم رہیں گے یا نہیں، لیکن صرف یہ سوچ کر ایک بُرے تعلق میں بندھے رہنا کہ ’میرے ماں باپ یا بچوں کا کیا ہوگا اور اس دوران اپنے بارے میں نہیں سوچنا، یہ غلط ہے۔سنیتا مارشل نے کہا کہ اس حوالے سے انسان کو تھوڑا بہت خودغرض ہونا پڑتا ہے، اس دوران پروگرام میں موجود سامعین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ سُپر ماڈل بننے کے لیے کون سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ریمپ کی ماڈلز اصل ماڈلز ہوتی ہیں، سپر ماڈل بننے کے لیے دراز قد ہونا لازمی ہے، ریمپ پر ٹھیک طرح سے واک کرنے کے علاوہ رویہ اور تمیز ہونا بھی ضرورت ہے۔سنیتا مارشل نے کہا کہ آج کل لوگوں کے ذہنوں میں یہ تصور ہے کہ اگر کوئی لڑکی ماڈل ہے تو لازمی بدتمیز ہوگی یا گالیاں دیتی ہوں گی، مجھے نہیں معلوم لوگوں نے ایسی باتیں کیوں پھیلائی ہوئی ہیں، ایسا کچھ نہیں۔

Back to top button