طالبان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی نہیں دی جائیگی، امریکہ

واشنگٹن: افغان طالبان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ یہ دعویٰ اعلیٰ امریکی حکام نے کیا ہے۔

زرائع کے مطابق عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان کے سرکاری بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ افغان سینٹرل بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالرز کے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سینٹرل بینک کے زیادہ تر ذخائر بیرون ملک موجود ہیں۔

Back to top button