عمران خان نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش میں سندھ آئے تھے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران وزیر اعظم عمران خان اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے سندھ کے یک طرفہ دورے پر مصروف رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں غیر معمولی اجلاس ہوا لیکن لداخ کے تنازع کے دوران وزیراعظم بالکل غائب رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کےلیے اپنے سندھ کے یک طرفہ دورے میں مصروف رہے کیوں کہ جب لداخ میں تنازع تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنے میڈیا اور سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں، کورونا وائرس، کسانوں اور ٹِڈی دَل کو بالکل نظر انداز کردیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟
While tensions rose on Ladakh. An unprecedented meeting at ISI HQ. PM was MIA. Busy on a partisan visit to Sindh shopping for new ATMs from khi to larkana, meeting his partisan allies in media & politics. ignored Doctors & COVID, farmers & locust. Still silent on 🇮🇳 & 🇨🇳 why?
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 22, 2020
