غلام سرور خان پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پارٹی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کر لیا ہے، انھوں نے اس سلسلے میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے۔واضح رہے کہ غلام سرور پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر ہوابازی اور وفاقی وزیر پیٹرولیم تھے۔

Back to top button