ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

متھیرا نے پوسٹ میں لکھا کہ میں تصاویر کچھ وقت کے لیے ہٹارہی ہوں، محرم کے یہ 10 دن ہر انسان کے لیے خاصے مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مجالس میں شرکت کرتی ہوں اس لیے میں نہیں چاہتی کہ میری پروفائل پر کچھ ایسی تصاویر ہوں جو اس مہینے کے لیے غیر موزوں ہو۔ ہر انسان کا زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ہے، براہ مہربانی مجھ پر سوال اٹھانا اور الزام لگانا بند کریں۔متھیرا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 2 پوسٹ موجود ہیں جو کہ محرم الحرام کی مناسبت سے ہیں۔
