ملزمان کا پولیس افسر بلاول وسان کے قتل کا اعتراف

پولیس افسر بلاول وسان کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ ایس ایس پی خیرپور کے مطابق گرفتار ملزمان فراز راجپوت اور ثقلین شاہ نے اے ایس آئی بلاول وسان کو نیند کی گولیاں کھلا کر چاقو سے قتل کا اعتراف کیا جب کہ ملزمان نے قتل کو حادثےکا رنگ دینے کےلیے پیٹرول چھڑک کر گاڑی کو لاش سمیت جلایا۔
خیال رہے کہ 18 نومبر کی رات کو بھرگنی کے قریب سے جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے اے ایس آئی بلاول وسان کی مکمل جھلسی ہوئی لاش ملی تھی۔ اے ایس آئی بلاول وسان نے اپنے دوست فراز راجپوت کو 50 لاکھ روپے ادھار دے رکھے تھے، ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ملزمان نے بلاول وسان کو قتل کیا۔
