پاک فوج کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کوخط

پاک فوج نے حکومت کو سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے حکو مت کو ارشد شریف کے قتل کے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

جی ایچ کیو کی جانب سے خط میں ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

خط میں اس معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے جب کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد شریف اتوار کی شب کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب فائرنگ میں مارے گئے تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شناخت میں غلط فہمی پر اس گاڑی پر گولیاں چلائیں جس میں ارشد شریف سوار تھے۔ پولیس کا کہناتھا کہ وہ ایک ایسی کار کی تلاش میں تھے جسے ایک بچے سمیت چھین لیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ چھینی جانے والی کار کی رنگت اور ساخت بھی ویسی ہی تھی جس میں کہ ارشد شریف سفر کر رہے تھے

Back to top button