پی ٹی آئی شرط ہار گئی،لیگی کارکنوں کو کھاناکھلانا پڑ گیا

رحیم یار خان میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان لگی شرط پی ٹی آئی کے کارکنان ہار گئے۔پی ٹی آئی کارکنان کو شرط ہارنے کے بعد ن لیگ کے 50 کارکنان کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔
دراصل رحیم یار خان میں پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کی جانب سے 50،50 اراکین نے نوازشریف کے پاکستان آنے اور نہ آنے سے متعلق شرط لگائی تھی۔
پی ٹی آئی کارکنان کا خیال تھا کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کو یقین تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد 21 اکتوبر کو پاکستان ضرور آئیں گے۔
تاہم 21 اکتوبر کو نواز شریف کے وطن واپس آجانے پر ن لیگ کے کارکنان نے شرط جیت لی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو شرط ہارنے پر ن لیگ کے 50 کارکنوں کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق کھانے کی دعوت پر دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

Back to top button