یاسر حسین نے اقرا کے نام کا ٹیٹو بنوالیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف رومانوی جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک دوسرے سے محبت کے اظہار میں بازی لے جانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں میں مداحوں کو بھی شریک کرتے ہیں۔
یاسر حسین ٹیٹو بنوانے کے شوقین ہیں لیکن اس بار انہوں نے وہ نام کندوایا ہے جس سے انہیں سب سے زیادہ پیار ہے، یاسر حسین کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی جیون ساتھی اقرا سے بے حد پیار ہے اور ٹیٹو میں لفظ اقرا کی خطاطی بھی نہایت دلکش ہے۔
اس ٹیٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے یاسر نے بتایا کہ یہ ٹیٹو ان کے لئے ایک گیم چینجر تھا۔
https://www.instagram.com/p/B9MEdXFHCCV/?utm_source=ig_embed
