یونان میں بھیڑیں 100 کلو بھنگ کھا گئیں

یونان میں بھیڑوں کے ریوڑ نے غلطی سے 100 کلو بھنگ ڈاکار لی، ایک گرین ہاؤس کے اندر میڈیکل استعمال کے لیے اُگائی گئی تھی جہاں بھیڑوں کا ریوڑ سیلاب سے محفوظ رہنے کی کوشش میں لگا تھا۔
چرواہے کو اس واقعے کے بعد میں علم ہوا کہ سیکڑوں بھیڑ عجیب طرح سے پیش آ رہی ہیں، بھیڑوں کو کھانے کے لیے سبز چیزیں ملیں جو انہوں نے کھا لیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں 2017ء سے بھنگ کو طبی مقاصد کے لیے قانونی قرار دیا گیا ہے، اس سال یہاں پہلے دواؤں کے بھنگ کے پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طبی استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت نے یونان کے لیے معاشی مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔
