10سال بعد پنجاب کی نہروں کی بھل صفائی کا فیصلہ

نگران حکومت نے 10سال بعد پنجاب کی نہروں کی بھل صفائی کا فیصلہ کرلیا۔بھل صفائی26دسمبر سے 20جنوری تک جاری رہے گی۔نگران وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنرز کو بھل صفائی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ بھل صفائی کے دوران کمشنر ز فیلڈ میں رہیں۔تمام امور کی نگرانی کریں۔بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پربھی توجہ دی جائے۔نہری پانی کی چوری کے سدباب کیلئے موثرکارروائی کاحکم بھی دیدیا۔