عالمی برادری پابندیوں کے خاتمے کیلئے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے

امریکی پابندیوں کا شکار ایران نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کےلیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔
تہران ایک سینئر سفارتکار نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کومراسلے میں امریکی پابندیاں دراصل انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب اسماعیلی بقائی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے عام ایرانی شہری کو طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندی کے نتیجے میں دیگر ممالک سے رابطہ ممکن نہیں رہا اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں درپیش طبی سامان کی خریداری کے راستے بند ہوچکے ہیں۔
ایرانی سفیر نے خبردار کیا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں تہران کو سنگین خطرہ جو واشنگٹن کے غیرقانون پابندیوں کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔
علاوہ ازیں 17 ہزار 935 ہزار وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 4 ہزار سے زائد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کی وزارت صحت کے پبلک ریلیشن اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کیانوش جہان پور نے کہا تھا کہ ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص وائرس سے انتقال کر رہا ہے جبک ہ ہر گھنٹے 50 افراد وائرس کی زد میں آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے 2015 کو منسوخ کردیا تھا جس کا مقصد خطے میں ایران کو اپنی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور میزائل پروگرام سے دستبرداری تھا۔
بعدازاں امریکا نے مختلف موقعوں پر ایران پر پابندیاں بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور تہران کے مرکزی بینک سمیت جوہری سائسندانوں بھی پر پابندی عائد کردی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button