کاروں کی ماڈلنگ کرنے والی دنیا کی امیرترین بلی

چین کے شہر چونگجنگ سے تعلق رکھنے والی دوسالہ بلی ماؤماؤ دنیا کی مالدار ترین بلی ہے جو کاروں کے نئے ماڈلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی شان بڑھاتی ہیں اور اس کے بدلے رقم لیتی ہے۔
ایک مرتبہ اپنا دیدار کرانے کی مد میں ماؤماؤ 775 ڈالر وصول کرتی ہیں۔ یہ بلی زینگ نامی شخص کی ملکیت ہے جو آٹوصنعت سے وابستہ ہے۔ کاروں کی نمائش کے دوران زینگ کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنی خوبصورت پالتو بلی کو کاروں پر رکھ کر اسے ماڈلنگ کےلیے پیش کرے؟ اس نے ایسا ہی کیا اور لوگ اس بلی کی جانب متوجہ ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتی رہیں۔ اس طرح خود گاڑیوں کی تشہیر بھی بڑھتی گئی۔ اب یہ حال ہے کہ کاروں کے مشہور براڈ ماؤ ماؤ کو بطورِ خاص مدعو کرتے ہیں۔ اس کا چہرہ نہایت معصوم ہے اور مالک کی جانب سے بڑھائے جانے والے کپڑوں کے بعد یہ مزید حسین لگتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔ ماؤ ماؤ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ہر ویڈیو میں لوگ اسے دیکھتے ہیں اور پیار کرتے ہیں۔ اب اسے پروفیشنل کار ماڈل قرار دیا جاچکا ہے۔ اس طرح یہ بلی ایک مرتبہ ماڈلنگ کے 800 تک ڈالر لیتی ہیں۔ یہ مہنگا ترین کھانا کھاتی ہے، اسے بہترین ڈاکٹر دیکھتے ہیں اور بہترین کپڑے پہنتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close