فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق عوان کو بلیو پاسپورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق بلیو پاسپورٹ حکومتی وزراء کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نے مشیر اطلاعات سے ہٹنے کے باوجود ابھی تک اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button